QR codeQR code

عراق میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں داعش کے دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی صوبے کرکوک کے دبس علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے حملہ کیا

11 Dec 2019 گھنٹہ 22:55

عراق کے شمالی صوبے کرکوک کے دبس علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے حملہ کیا جسے عراقی فورسز نے پوری ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنا دیا


عراق کے شمالی صوبے کرکوک کے دبس علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے حملہ کیا جسے عراقی فورسز نے پوری ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنا دیا
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک کے دبس علاقے میں داعش کے حملے کو عراقی فورسز نے پسپا کردیا ہے جس کے نتیجے میں داعش کے بہت سے دہشت گرد ہلاک اور بقیہ فرار کرگئے ہیں - عراق میں داعش کی شکست کے باوجود ابھی بھی عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے باقی بچے عناصر موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں - داعش نے امریکا اور اس کے عرب اور مغربی اتحادیوں کی مالی اور فوجی حمایت سے عراق پر حملہ کیا اور عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اس عرصے میں داعش نے بے شمار وحشیانہ جرائم کا بھی ارتکاب کیا - اس صورتحال میں عراق نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ایران سے مدد کی درخواست کی - بعد ازاں عراقی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت کی بدولت عراق میں داعش کا قلع قمع کردیا اور نومبر دوہزار سترہ میں صوبہ الانبار کے شہر راوہ کو داعش سے آزاد کرانے کے بعد عملی طور پر داعش کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کردیا -


خبر کا کوڈ: 444949

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444949/عراق-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-کاروائی-داعش-کے-دہشت-گرد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com