تاریخ شائع کریں2019 11 December گھنٹہ 22:52
خبر کا کوڈ : 444948

سعودی جنگی طیاروں کی مسلسل صوبہ صعدہ پر بمباری

جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے
صوبہ صعدہ کے منبہ علاقے پر سب سے زیادہ بمباری کی گئی ہے۔ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
سعودی جنگی طیاروں کی مسلسل صوبہ صعدہ پر بمباری
جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے
المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صعدہ کے منبہ علاقے پر سب سے زیادہ بمباری کی گئی ہے۔ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔سعودی عرب کے جنگی طیارے مسلسل صوبہ صعدہ پر بمباری کر رہے ہیں۔
جارح سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ملکوں کی مدد سے یمن پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور اس کا زمینی ، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔
جارح سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
یمنی عوام کی استقامت کی بنا پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc00q042bq0o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ