تاریخ شائع کریں2019 11 December گھنٹہ 22:47
خبر کا کوڈ : 444947

یوکرین مین علیحدگی پسند سربرنیٹسا جیسا قتل عام کرسکتے ہیں

روس کے صدر نے کہا ہے کہ اگر یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحدوں سے ملحق علیحدگی پسندوں کے علاقوں کا کنٹرول اختیار میں لیا تو قتل عام شروع ہوجائے گا

رشاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے تاکید کی کہ اگر یوکرینی فوجیوں نے روس کی سرحدوں سے ملحق علیحدگی پسندوں  کے علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا تو سربرنیٹسا جیسا قتل عام ہوگا۔سربرنیٹسا قتل عام ، بوسنیا کی جنگ میں صربوں کے ہاتھوں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام کے واقعہ کی جانب اشارہ ہے۔صدر پوتین کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے  کہ فرانس میں روس ، یوکرین ، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں کے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں روس اور یوکرین کے سربراہوں کے درمیان مشرقی یوکرین میں مکمل جنگ بندی معاہدے پر اتفاق رائے کی خبر دی گئی ۔اس مشترکہ بیان کے مطابق روس کے صدر پوتین اور یوکرین کےصدر زلنسکی کے درمیان طے پایا ہے کہ رواں سال کے بعد مشرقی یوکرین میں مکمل فائر بندی ہوگی اور وہ مارچ دوہزار بیس تک مشرقی یوکرین کے جنگی علاقوں سے اپنے اپنے  کچھ فوجیوں کو باہر نکال لیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbaabazrhba9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ