تاریخ شائع کریں2019 11 December گھنٹہ 22:45
خبر کا کوڈ : 444946

فلوریڈا نیول بیس میں سعودی کیڈٹ کی فائرنگ سے خوف و ہراس

واشنگٹن نے ایک سو پچہتر سعودی کیڈٹوں کو جنگی طیارے اڑانے سے روک دیا ہے
امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول بیس میں ایک سعودی کیڈٹ کے ذریعے کی گئی فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن نے ایک سو پچہتر سعودی کیڈٹوں کو جنگی طیارے اڑانے سے روک دیا ہے
فلوریڈا نیول بیس میں سعودی کیڈٹ کی فائرنگ سے خوف و ہراس
امریکی ریاست فلوریڈا کے نیول بیس میں ایک سعودی کیڈٹ کے ذریعے کی گئی فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن نے ایک سو پچہتر سعودی کیڈٹوں کو جنگی طیارے اڑانے سے روک دیا ہے
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوجی ٹریننگ حاصل کرنے میں مصروف ایک سو پچہتر سعودی طلبا پر امریکا میں جنگی تربیتی طیارے اڑانے پر پابندی کا اطلاق پیر سے ہوگیا ہے -
یہ ایک سو پچہتر سعودی کیڈٹ اس وقت امریکا میں جنگی طیارے اڑانے کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں -
واضح رہے کہ سعودی کیڈٹ محمد سعیدالشمرانی نے جو جنگی طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کرنے کے لئے امریکا گیا ہوا تھا گذشتہ جمعے کو ریاست فلوریڈا کی پنساکولا نیول بیس میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ الشمرانی نے اس دہشت گردانہ اقدام سے قبل اپنے ٹویٹر پیج پر امریکی حکومت پر تنقید کی تھی - ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو تاوان ادا کرے -
یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی سعودی شہری نے امریکا میں دہشت گردانہ کارروائی انجام دی ہے - گیارہ ستمبر دوہزار ایک کو پندرہ سعودی شہریوں نے چاردیگرافراد کے ساتھ مل کر چار مسافر طیاروں کو فضا میں اغوا کیا اور امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا -
ان سعودی باشندوں نے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن میں پنٹاگون کی عمارت پر حملہ کرکے تین ہزار افراد کو ہلاک کردیا - گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد امریکا کے اندر سعودی عرب کے خلاف شدید جذبات اور نفرت کی فضا پیدا ہوگئی لیکن امریکی سیاستدانوں نے سعودی عرب کے تیل اور سعودی دولت کی لالچ کے پیش نظر اپنی آنکھیں دہشت گردی کو پروان چڑھانے والی اور دہشت گردانہ نظریات کی حامل آل سعود حکومت کی طرف سے بند کرلیں -
https://taghribnews.com/vdcayynyi49nyo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ