QR codeQR code

کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادہ کی مزار قائد پر حاضری

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی کراچی میں مختلف مصروفیات جاری ہیں۔

11 Dec 2019 گھنٹہ 19:53

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادہ کی کراچی میں مختلف مصروفیات جاری ہیں۔


بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادہ کی کراچی میں مختلف مصروفیات جاری ہیں۔
ایرانی کمانڈر کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگوکی گئی۔
بعد ازاں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ اور پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر اورپاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔
معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے لئے باہمی روابط اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔
کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 444938

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444938/کمانڈر-ریئر-ایڈمرل-ڈاکٹر-حسین-خانزادہ-کی-مزار-قائد-پر-حاضری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com