تاریخ شائع کریں2019 11 December گھنٹہ 19:09
خبر کا کوڈ : 444934

ہندوستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

ہندوستانی خبررساں اداروں کے مطابق بدھ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران گُڈس این
ہندوستانی خبررساں اداروں کے مطابق بدھ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران گُڈس اینڈ سروس ٹیکس، جی ایس ٹی سے حاصل ہونے والے ٹیکس کا حصہ ریاستوں کو نہ دیئے جانے کا مسئلہ اٹھایا
ہندوستانی پارلیمنٹ میں  اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بدھ کو جی ایس ٹی کے مسئلے پر اپوزیشن نے کافی ہنگامہ کیا
ہندوستانی خبررساں اداروں کے مطابق بدھ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران گُڈس اینڈ سروس ٹیکس، جی ایس ٹی سے حاصل ہونے والے ٹیکس کا حصہ ریاستوں کو نہ دیئے جانے کا مسئلہ اٹھایا۔اس رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی اور شیو سینا کے ممبران پارلیمنٹ ، ہاتھوں میں تختیاں لیکر کھڑے ہوگئے ۔ ان اراکین پارلیمان نے جی ایس ٹی میں ریاستوں کے حصے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ ان کی حمایت میں ترنمول کانگریس کے ارکان بھی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے ۔لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ کرنے والے ارکان کو یقین دلایا کہ ایوان میں رولنگ دی گئی ہے جس کے تحت جو بھی تازہ ترین معاملات ہوں گے، انہیں اس وقفہ سوال کے بعد اٹھانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے بعد اپوزیشن کے ارکان خاموش ہو کر اپنے مقام پر بیٹھ گئے۔ادھر ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے جی ایس ٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ ریاستوں کو نہ دیئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے وقفہ صفر میں زوردار ہنگامہ کیا ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وقفہ صفر شروع ہوتے ہی تلنگانہ راشٹر سمیتی، کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان نے یہ مسئلہ اٹھایا اور ہنگامہ شروع کر دیا جس کی وجہ سے چیئر مین کو کارروائی دو پہرتک ملتوی کرنی پڑی ۔
https://taghribnews.com/vdchxknkk23nkwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ