تاریخ شائع کریں2019 11 December گھنٹہ 18:30
خبر کا کوڈ : 444930

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی کاروائی کا خدشہ

مہینوں کی تحقیق و جانچ پڑتال کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے باضابطہ طور پر مواخذے کے عمل میں صدر ٹرمپ پر الزامات کا تعین کر
مہینوں کی تحقیق و جانچ پڑتال کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے باضابطہ طور پر مواخذے کے عمل میں صدر ٹرمپ پر الزامات کا تعین کردیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قانونی کاروائی کا خدشہ
مہینوں کی تحقیق و جانچ پڑتال کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے باضابطہ طور پر مواخذے کے عمل میں صدر ٹرمپ پر الزامات کا تعین کردیا ہے
امریکی ایوان نمائندگان میں عدالتی کمیٹی کے سربراہ جری ناڈلر نے ایوان کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں کی نشست میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو یوکرین گیٹ اسکینڈل میں دوالزامات کا سامنا ہے ایک اقتدار کاغط استعمال اور دوسرا کانگریس کے کام میں رخنہ اندازی؛۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے طاقت اور اقتدار کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے یوکرین پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی شخص حتی صدر بھی آئین سے بالاتر نہیں ہے -امریکی ایوان نمائندگان میں انٹیلی جینس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف نے بھی اس اجلاس میں کہا کہ صدر ٹرمپ بدستور آئندہ صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم اس بات کو ثابت کرے گی کہ ہم ملک کے آئین کی پاسداری میں پرعزم رہیں گے - امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے ایوان کی سبھی چھ کمیٹیوں کے سربراہوں کا جنھوں نے ٹرمپ کے خلاف تحریک مواخذہ کے عمل میں بہت زیادہ کوشش کی ہے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایوان کے ممبران کا اصل فریضہ بنیادی آئین کی پاسداری کرنا ہے ۔ طاقت اور اقتدار سے غلط استفادے کے معاملے میں ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے ملک یعنی یوکرین پر دباؤ ڈالنے کے لئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ بھی ایک امریکی شہری کے خلاف تحقیقات میں غیر قانونی کام کے لئے - ٹرمپ کے بعض موجودہ اور سابق عہدیداروں کے بیانات اور ثبوت و شواہد اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ٹرمپ اپنے یوکرینی ہم منصب پر دباؤ ڈال کر امریکاکے صدارتی امیدوار جو بایڈن کےبیٹے ہینٹر بایڈن کے مالی کرپشن کے بارے میں کچھ اطلاعات حاصل کرنا چاہتے تھے- ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کو فوجی مدد روک دی تھی جسے امریکی کانگریس نے منظورکیا تھا تاکہ یوکرین کے صدر امریکی صدرٹرمپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں - امریکا میں ڈیموکریٹس ارکان پارلیمنٹ ٹرمپ کے اس اقدام کو اختیارات کا ناجائز استعمال قراردیتے ہیں - ان تمام باتوں کے باوجود ٹرمپ پر جوالزامات عائد کئے گئے ہیں وہ صرف یوکرین گیٹ جیسے اسکینڈل تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ٹرمپ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے کانگریس کی کارروائیوں اور قوانین کو ان دیکھا کیا اور ان کو اہمیت نہیں دی ہے - بہرحال اب ٹرمپ کے خلاف جو الزامات ایوان نمائندگی کی کمیٹی میں طے کئے گئے ہیں ان پر اس کمیٹی میں ووٹنگ ہوگی اوراگر ان الزامات کی تایید ہوجاتی ہے تو پھر مواخذے کا یہ بل ایوان میں پیش کیا جائے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ بل ایوان نمائندگان میں پاس ہوجائے گا کیونکہ اس کی منظوری کے لئے صرف معمولی اکثریت درکار ہوگی -
https://taghribnews.com/vdcdso0ozyt0on6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ