QR codeQR code

بھارت اور ایران کے باھمی تجارت اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

ہندوستان میں ایرانی سفارتخانہ اور ہندوستانی یوکو بینک ( UCO Bank)کے درمیان تعاون کے ساتھ اس تجارتی سیمینار کا کلکتہ میں انعقاد کیا گیا.

10 Dec 2019 گھنٹہ 19:56

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعاون کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیرعلی چگنی سمیت ایک سو سے زائد ہندوستان کے تاجروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایرانی سفیر نے اس سیمینار سے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے.علی چگنی نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بینکاری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نان آئل شعبے میں تجارتی تعلقات بڑھانا اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے اور امریکہ کی غیرقانونی اور یک طرفہ ظالمانہ پابندیاں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننا چاہئیے۔
اس اجلاس کے دوران ایرانی سفیر ہندوستانی یوکو بینک کے منیجینگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران تجارتی اور بینکاری تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.

خبر کا کوڈ: 444819

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444819/بھارت-اور-ایران-کے-باھمی-تجارت-اقتصادی-روابط-کو-فروغ-دینے-پر-اتفاق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com