QR codeQR code

ایران دشمن کے تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے

ترجمان سید عباس موسوی نے اسرائیلی حکام کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا

9 Dec 2019 گھنٹہ 18:38

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حکام کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دشمن کے ہراحمقانہ اقدام کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حکام کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دشمن کے ہراحمقانہ اقدام کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اسرائیلی حکام کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران، دشمن کے ہراحمقانہ اقدام کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ عباس موسوی نے اسرائیلی حکام کی دھمکیوں کو اسرائیل کی اندرونی کمزوری اور ناتوانی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی اندرونی مشکلات کو حل کرنے میں بھی ناکام ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کی بنیاد ظلم و تعدی پر استوار ہے اور ایران دشمن کے تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 444692

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444692/ایران-دشمن-کے-تمام-خطرات-سے-نمٹنے-کی-صلاحیت-رکھتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com