تاریخ شائع کریں2019 9 December گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 444680

عراقی عوام اپنے اتحاد سے شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گی

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد عراقی عوام اپنے اتحاد سے شرپسندوں کی سازشوں کو ناکا
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد عراقی عوام اپنے اتحاد سے شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
عراقی عوام اپنے اتحاد سے شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گی
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد عراقی عوام اپنے اتحاد سے شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
 علامہ سید نیاز حسین نقوی نے جامعتہ المنتظر میں طلبا اور علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں ہونیوالی بدامنی اور مظاہرے مقدس سرزمین کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کروائے جا رہے ہیں جن کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اورڈکٹیٹر صدام کی باقیات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد عراقی عوام اپنے اتحاد سے شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ بلوائیوں کی مذموم کارروائیوں کے پیچھے امریکی خواہشات اور صدام کی باقیات کی سازشیں ہیں، جو عراق میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ صدام کی ظالمانہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو عراق و ایران کے فروغ پاتے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات اچھے نہیں لگے اسی لئے انہوں نے اس ملک کو ناامن کرنے کی سازش کی لیکن علم دوست عراقی عوام مرجعیت اور رہبریت پر یقین رکھتے ہیں، وہ مزید حالات خراب نہیں ہونے دیں گے اور وہ جانتے ہیں کہ بلوائیوں اور شرپسندوں کے حملوں سے نہ صرف امت مسلمہ کا اتحاد متاثر ہوگا بلکہ خودعراقی عوام کو بھی نقصان ہوگا۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے استعفی کے بعد بھی احتجاج کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بدامنی کے مقاصد کچھ اور ہیں صرف وزیراعظم کا استعفی اور حکومت کا ہٹانا نہیں بلکہ وہ عراق کو بھی افغانستان، شام، لیبیا اور یمن بنانا چاہتے ہیں لیکن عراقی عوام امریکی سازش کو ناکام بنادیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfcjdjxw6djva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ