{ADVERTISE_DOC_LOCATION_19_BLOCK} {ADVERTISE_DOC_LOCATION_20_BLOCK}
تاریخ شائع کریں۱۸ آذر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۴۰
خبر کا کوڈ : 444678

امریکی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے میزائیل تجربوں کا سلسلہ جاری

شمالی کوریا نے سوہائے سیٹلائٹ سائٹ سے انتہائی اہم میزائل تجربہ کرلیا جبکہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پیونگ یانگ نے اس سائٹ کو غیر فعال ک
شمالی کوریا نے سوہائے سیٹلائٹ سائٹ سے انتہائی اہم میزائل تجربہ کرلیا جبکہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پیونگ یانگ نے اس سائٹ کو غیر فعال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
امریکی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے میزائیل تجربوں کا سلسلہ جاری
شمالی کوریا نے سوہائے سیٹلائٹ سائٹ سے انتہائی اہم میزائل تجربہ کرلیا جبکہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پیونگ یانگ نے اس سائٹ کو غیر فعال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا سے معطل ہونے والے جوہری مذاکرات کی ایک سالہ معیاد ختم ہونے سے قبل ہی تجربہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے اس تجربے کو انتہائی کامیاب قرار دیا ہے لیکن تجربے کی نوعیت اور صلاحیت کے حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی۔
جوہری ماہرین کا کہنا ہےکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے راکٹ انجن کا تجربہ کیا اور میزائل کا تجربہ نہیں ہے کیونکہ میزائل تجربے کا پڑوسی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان عام طور پر فوری سراغ لگا لیتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اسلحے کی تخفیف پر مذاکرات اب ختم ہوچکے ہیں اور واشنگٹن کے ساتھ طویل مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان میزائل تجربوں کے حوالے سے اہم ملاقاتیں ہوئی تھیں تاہم وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی تھیں ۔
http://www.taghribnews.com/vdccm0q042bq0e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس