تاریخ شائع کریں2019 8 December گھنٹہ 20:51
خبر کا کوڈ : 444593

علماء امت اور علماء فتنہ

مصر کے وزیر اوقاف " محمد مختار " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "
حقیقی علم وہ ہے جو انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہو اور انسان کو آباد کرتا ہو اور خود صاحب علم بھی اس علم سے فائدہ اٹھا سکے
علماء امت اور علماء فتنہ
علماء امت اور علماء فتنہ
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف " محمد مختار " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " حقیقی علم وہ ہے جو انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہو اور انسان کو آباد کرتا ہو اور خود صاحب علم بھی اس علم سے فائدہ اٹھا سکے۔ جبکہ وہ جو ویرانی اور بربادی کا باعث ہو وہ علم نہیں بلکہ وبال ہے"۔
علماء فتنہ ، تکفیری علماء ہیں جو بغیر علم کے فتوا دیتے ہیں اور لاکھوں انسانوں کی جان سے کھیلتے ہیں اور یہ اہل عمل نہیں ہیں، یہی وہ افراد ہیں جو دین کو بہت ہی معلمولی سی قیمت پر فروخت کردیتے ہیں اور اپنے ایمان کا سودا کرلیتے ہیں۔ اپنے ایمان کی بربادی کے ساتھ کئی بے گناہ مسلمانوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
دوسری جانب علماء حقیقی ہیں جو علم و فراصت کی بنیاد پر ہر عمل انجام دیتے ہیں اور مسلمانوں کی جان مال اور آبرو کے محافظ ہیں۔ علماء حقیقی دین کا دفاع کرتے ہیں اور اپنے علم کو اللہ اور اس کے دین کی خدمت اور تحفظ کے لیے صرف کردیتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci35a5pt1a5w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ