تاریخ شائع کریں2019 8 December گھنٹہ 20:23
خبر کا کوڈ : 444590

ایران سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سرحدی تعاون کو فروغ دنیا چاہتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کی مشترکہ سمندری سرحدوں پر کسی طرح کا کوئی خطرہ ن
اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کی مشترکہ سمندری سرحدوں پر کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ایران سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سرحدی تعاون کو فروغ دنیا چاہتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کی مشترکہ سمندری سرحدوں پر کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے تہران میں عمان کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر علی بن سیف المقبالی سے ملاقات میں کہا کہ علاقے کی سیکورٹی خود علاقے کے ملکوں کے ذریعے ہی یقینی بنائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ سرحدی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے تیار ہے -
عمان کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈر نے بھی کہا کہ علاقے کے ملکوں کو سپلائی کی جانے والی منشیات کی بہت بھاری مقدار اسلامی جمہوریہ ایران ضبط کرکے انہیں تباہ کردیتا ہے اور خطے کے ملکوں کو نہیں پہنچنے دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا عمان اس سلسلے میں ایران کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے - اس ملاقات میں ایران اور عمان نے باہمی تعاون کے تین سمجھوتوں پر دستخط بھی کئے ہیں -
https://taghribnews.com/vdcf1jdjxw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ