تاریخ شائع کریں2019 8 December گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 444588

موجودہ حکمرانوں نے پشاور کو کھںڈر میں تبدیل کردیا

پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے
پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستانی حکمرانوں کی گردن سے تکبر کا سریا نکال دیا ہے۔
موجودہ حکمرانوں نے پشاور کو کھںڈر میں تبدیل کردیا
پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستانی حکمرانوں کی گردن سے تکبر کا سریا نکال دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستانی حکمرانوں کی گردن سے تکبر کا سریا نکال دیا ہے۔ پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پشاور کو کھںڈر میں تبدیل کردیا، بی آر ٹی میں ایک کلومیٹر کی لاگت ڈھائی ارب روپے ہے، پورا پشاورکھنڈر بنا کر بھی جیت گئے اس کو کہتے ہیں دھاندلی، کسی اور شہر میں بی آرٹی کھنڈر ہوتا تو عوام ووٹ نہ دیتے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورا پاکستان بی آر ٹی بن چکا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، ملک بھر میں 25 لاکھ لوگوں کو بے روزگارکردیا گیا، پاکستانی جوانوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں اضطراب ہے، یہ ملک اور قوم کا پیسہ ضائع کررہے ہیں، اس حکومت نے ایک سال میں سب سےزیادہ قرضے لیے، ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک خسارے میں جارہا ہے، پہلی بار ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایمرجنسی کرائسسز قرضہ لے رہے ہیں، ان بحرانی قرضوں کانتیجہ کیانکلےگا؟، خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ کشمیر بک چکا ہے معلوم نہیں اس کے بدلے کیا لیا ہے، یہ کشمیریوں اور پاکستان کے غدار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc40q042bq0p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ