QR codeQR code

امریکی ایوان بالا میں کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا

امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا

8 Dec 2019 گھنٹہ 20:07

امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی پرمیلا جےپال اور ری پبلکن پارٹی کے اسٹیو واٹکنز کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان " کانگریس" میں بل پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 30 سال میں مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بل کے متن میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش، نظربندیوں کے خاتمے اور شہریوں کی مذہبی آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بل میں کہا گیا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی بھی فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 444586

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444586/امریکی-ایوان-بالا-میں-کشمیر-سے-متعلق-بل-پیش-کیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com