تاریخ شائع کریں2019 8 December گھنٹہ 19:31
خبر کا کوڈ : 444581

ایران ایٹمی معاہدہ دنیا میں امن و سلامتی کا ضامن ہے

یورپی یونین کے نئے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یورپی یونین کے نئے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا
ایران ایٹمی معاہدہ دنیا میں امن و سلامتی کا ضامن ہے
یورپی یونین کے نئے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں یورپی یونین کے نئے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ عالمی امن و سلامتی اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔فیڈریکا موگرینی کی جگہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جوزف بورل سینئیر ہسپانوی سفارت کار ہیں۔ وہ سن دوہزار چار سے دو ہزار سات تک یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں جوزف بورل نے مزید کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے وہ تمام فریقوں کو اس پر مکمل عملدرآمد کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو منفی صورتحال سے باہر نکالنے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا چودھواں اجلاس چھے دسمبر کو ویانا میں ہوا تھا جس میں ایران، چین، فرانس، برطانیہ اور روس نیز یورپی یونین کے نمائندے کے شریک تھے۔ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ایک بار پھر اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کی ہے جبکہ امریکہ کے معاہدے سے نکل جانے اور پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کی وجہ سے ایران کو ایٹمی معاہدے میں درج فوائد حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfcjdjyw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ