تاریخ شائع کریں2019 8 December گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 444563

سراج الحق کی کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے فیروز والا میں تین کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
انتظامیہ اور پولیس ہمارے کارکنوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
سراج الحق کی کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے فیروز والا میں تین کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فیروز والا میں تین کارکنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہمارے کارکنوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
واضح رہے کہ کل لاہور کے علاقے فیروزوالا میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے پچھلی نشست پر بیٹھے 3 افراد کو قتل کردیا۔ تینوں افراد فیروز والا کچہری میں پیشی پر آئے تھے اور کیس کی سماعت کے بعد واپس مریدکے جارہے تھے کہ رستے میں رانا ٹاؤن کے قریب ان پر فائرنگ ہوئی۔ گاڑی میں ڈرائیور اور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا شخص خالد محفوظ رہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت صداقت علی صداقت، شبیر حسین سرویا اور اسد ہاشمی کے نام سے ہوئی۔ صداقت جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ شبیر احمد سرویا اور اسد ہاشمی جماعت اسلامی کے رکن تھے۔ لواحقین اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے لاشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کردی۔
https://taghribnews.com/vdcfvjdjmw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ