QR codeQR code

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے چین اور پاکستان پر الزامات

ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔

8 Dec 2019 گھنٹہ 14:46

ہندوستان کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع انڈین فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے) میں 306ویں ہندوستانی اور 71 غیر ملکی دوست جینٹل مین کیڈٹ آٖفیسر (جے سی او) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی)کا جائزہ لینے کےبعد اپنے خطاب میں کہا


ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔
ہندوستان کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع انڈین فوجی اکیڈمی (آئی ایم اے) میں 306ویں ہندوستانی اور 71 غیر ملکی دوست جینٹل مین کیڈٹ آٖفیسر (جے سی او) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی)کا جائزہ لینے کےبعد اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کبھی کسی ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا لیکن جب کوئی ملک پر بری نظر ڈالے گا تو ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکلام معاملے میں ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے چین کی فوج کو دھکیل کر اپنا ارادہ صاف ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشتگرد پاکستان میں چھپے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 444562

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444562/بھارتی-وزیر-دفاع-راج-ناتھ-سنگھ-کے-چین-اور-پاکستان-پر-الزامات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com