QR codeQR code

حلب میں دہشتگردوں کے مارٹر حملے میں متعدد شہر شہید

شام کے صوبہ حلب کے تل رفعت کے علاقے پر دہشتگردوں کے مارٹر حملوں میں کم سے کم دس عام شہری جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔

5 Dec 2019 گھنٹہ 20:54

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام میں قائم روس کے آشتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی ہیں۔ حالیہ مہینوں میں شامی فوج کے مقابلے میں پے درپے شکست کے بعد دہشتگردوں نے شامی شہریوں پر اپنے میزائلی اور مارٹر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ان حملوں میں شام کے عام شہری بالخصوص خواتین اور بچے جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔
شام کا بحران علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کے لئے دوہزار گیارہ میں سعودی عرب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی یلغار کے بعد شروع ہوا تھا۔
شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے شام میں داعش کی بساط لپیٹ دی ہے اور دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 444316

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444316/حلب-میں-دہشتگردوں-کے-مارٹر-حملے-متعدد-شہر-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com