تاریخ شائع کریں2019 5 December گھنٹہ 20:51
خبر کا کوڈ : 444315

امریکہ خلا کو میدان جنگ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے

روسی صدر نے خلا میں امریکی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے فوجی استعمال کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

جنوبی شہر سوچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میرپوتن نے خـبردار کیا کہ امریکہ بڑی تیزی کے ساتھ اپنی اسپیس فورس کو ترقی دینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خلا کو میدان جنگ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
روس کے صدر نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کا ملک خلا کو فوجی بنائے جانے کا سخت مخالف ہے تاہم امریکی اقدامات کے جواب میں اپنی اسپیس فورس کو تقویت دینے پر مجبور ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں ایک فرمان جاری کیا تھا جس میں اسپیس فورس کی تشکیل کا حکم دیا گیا تھا۔
قبل ازیں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخا رووا نے امریکی اقدامات کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلا میں ہتھیاروں کی تنصیب ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے زیادہ خطرناک واقع ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdca6ynym49nye1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ