تاریخ شائع کریں2019 5 December گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 444314

امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ اقدامات میں اضافہ کریں گے

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے امریکہ سے ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرنے کی بھی اپیل کی
صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے جسے انہوں نے خطے میں ایران کے غیرمستحکم کرنے والے اقدامات کا نام دیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ اقدامات میں اضافہ کریں گے
صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے جسے انہوں نے خطے میں ایران کے غیرمستحکم کرنے والے اقدامات کا نام دیا ہے۔
پرتگال کے دارالحکومت لسبن میں ہونے والی اس ملاقات میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے امریکہ سے ایران کے خلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرنے کی بھی اپیل کی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس سے قبل اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ اقدامات میں اضافہ کریں گے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے حال ہی میں ایران کے خلاف دباؤ میں اضافے کی بابت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمتی محاذ کے اہم رکن کی حیثیت سے خطے میں امریکی صیہونی محاذ کی سازشوں کے مقابلے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر ان ملکوں میں سرگرم، امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گردوں کے مقابلے میں فوجی مشاورت فراہم کر رہا ہے جو ٹرمپ نیتن یاھو اور بن سلمان کے مزاج پرگراں گزر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvxexxuqextz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ