QR codeQR code

فسطین میں بڑھتی صہیونی آبادیوں کو روکا جائے

فلسطین کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں کے مظالم کے شکار فلسطینیوں کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے

14 آذر 1398 گھنٹہ 15:14

فلسطین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین میں منظور شدہ لازمی تدابیر اختیار کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کو وادی اردن کو غرب اردن میں ضم کرنے کی مذموم سازشوں پر عمل کرنے سے روکے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی اپنے جارحانہ اقدامات کے ذریعے ایک ایسے موقع کی تلاش میں ہیں جس کے ذریعے ایسی فلسطینی مملکت کی تشکیل کا موضوع ہی ختم کر دیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔
امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو کے اس اعلان کے بعد کہ غرب اردن میں صیہونی حکومت کی یہودی کالونیوں کی تعمیر غیرقانونی نہیں ہے ، صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ غرب اردن میں کالونیوں کی تعمیر کا دائرہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 444306

خبر کا ایڈریس :
http://www.taghribnews.com/ur/news/444306/فسطین-میں-بڑھتی-صہیونی-آبادیوں-کو-روکا-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  http://www.taghribnews.com