تاریخ شائع کریں2019 5 December گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 444305

امریکہ میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں متعدد افراد زخمی و ہلاک

امریکہ کے پرل ہاربر فوجی اڈے پر حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ بندوق بردار ہلاک ہوا ہے۔
امریکہ کے پرل ہاربر بحریہ کے فوجی اڈے پر فائرنگ  ہوئی ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
امریکہ میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں متعدد افراد زخمی و ہلاک
امریکہ کے پرل ہاربر فوجی اڈے پر حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ بندوق بردار ہلاک ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے پرل ہاربر بحریہ کے فوجی اڈے پر فائرنگ  ہوئی ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بندوق بردار نے پرل ہاربر نیول شپ یارڈ کو بھی آگ کے حوالے کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے حملہ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ موقع پر پہنچے سکیورٹی فورسز نے جب بندوق بردار کو پکڑنا چاہا تو اس نے خود کو گولی مار لی۔ حملے کے بعد سے پرل ہاربر کو بند کر دیا گیا ہے۔
ہوائی نیوز کے مطابق اس واقعے میں تین لوگ شدید طور سے زخمی بتائے جارہے ہیں۔ بندوق بردار نے خود کو گولی مارلی ہے۔ جس کے سبب اس کے اس واقعے کو انجام دینے کے بارے میں کوئی رپورٹ حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرل ہاربر میں جہازوں کی مرمت کا کام کیا جاتا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjyxexiuqextz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ