تاریخ شائع کریں2019 5 December گھنٹہ 14:18
خبر کا کوڈ : 444298

حکومت وقت نے کشمیر کے معاملے کو بین الاقوامی مسئلے کے طور پر پیش کیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر آج کا نہیں 72 سالہ مسئلہ ہے
حکومت وقت نے اپوزیشن کی مشاورت سے اس مسئلے کو جتنا اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں اور دنیا بھی حکومتی کوششوں کے معترف ہے ۔
حکومت وقت نے کشمیر کے معاملے کو بین الاقوامی مسئلے کے طور پر پیش کیا
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر آج کا نہیں 72 سالہ مسئلہ ہے، حکومت وقت نے اپوزیشن کی مشاورت سے اس مسئلے کو جتنا اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں اور دنیا بھی حکومتی کوششوں کے معترف ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے معاملے کو بین الاقوامی کیا اور 70 ممالک کے حکمرانوں سے رابطے کئے، آج دنیا کے ایوانوں میں بحثیں ہو رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں اس مسئلے پر کھل کر بات کی، کشمیر پر جاری صورتحال سے پارلیمنٹ کو آگاہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ کشمیر کا مسئلہ خود ہندوستانی حکمرانوں کے اقدامات کی وجہ سے بھی اجاگر ہوا، 50 برس بعد کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا، ہندوستان نے اس اجلاس کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔
https://taghribnews.com/vdcaoynya49nyu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ