QR codeQR code

فتنہ انگیز عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران انصاف اور کرم کو مدنظر رکھا جائے

حالیہ حوادث کے بارے میں رپورٹ کے جواب میں اسلامی عطوفت اور مہربانی کو مد نظر رکھنے پر تاکید کی ہے

4 Dec 2019 گھنٹہ 22:39

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی طرف سے حالیہ حوادث کے بارے میں رپورٹ کے جواب میں اسلامی عطوفت اور مہربانی کو مد نظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی طرف سے حالیہ حوادث کے بارے میں رپورٹ کے جواب میں اسلامی عطوفت اور مہربانی کو مد نظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کی طرف سے حالیہ حوادث کے بارے میں رپورٹ کے جواب میں اسلامی عطوفت اور مہربانی کو مد نظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کو حالیہ حوادث کے بارے میں دقیق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ، جس کے بعد اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے رہبر معظم کی خدمت میں  اپنی رپورٹ پیش کردی  جس کے جواب رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی رافت و رحمت اور عطوفت اور مہربانی کو مد نظر رکھنے پر تاکید کی۔ رپورٹ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اور ان کے اہلخانہ کے بارے میں پیش کی گئی تجاویز سے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے موافقت کرتے ہوئے حتی بلوائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے شر پسند عناصر کے اہلخانہ کے بارے میں بھی دلجوئی اور اسلامی لطف و مہربانی کو مد نظر رکھنے پر تاکید کی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جاں بحق ہونے والے سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد کو شہید فاؤنڈیشن میں شامل کرنے سے موافقت کرتے ہوئے دیگرجاں بحق ہونے والے افراد کو دیہ ادا کرنے پر بھی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 444275

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444275/فتنہ-انگیز-عناصر-کے-خلاف-کاروائی-دوران-انصاف-اور-کرم-کو-مدنظر-رکھا-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com