تاریخ شائع کریں2019 4 December گھنٹہ 22:33
خبر کا کوڈ : 444274

عراق پارلمینٹ میں وزیر اعظم کے چناو کے لیے متعدد نام پیش کردیے گئے

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ملک کے صدر برہم صالح سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ پندرہ روز کے اندر اندر نئے وزیراعظم کا نام تجویز کردیں ۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ا لحلبوسی نے صدر برہم صالح کے نام ایک خط ارسال کرکے وزارت عظمی کے عہدے سے عادل عبدالمہدی کے استعفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کا نام پیش کریں - واضح رہے کہ عراقی عوام نے گذشتہ یکم اکتوبر سے ایک ہفتے تک بدعنوانی ، بے روزگاری اور رفاہی مسائل کی ابترصورتحال کے خلاف بغداد اور بعض دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےتھے - اس کے بعد پچیس اکتوبر سے ان مظاہروں کی دوسری لہر شروع ہوئی جو بدستور جاری ہے - عوامی مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے اور شدت اختیار کرجانے کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اپنا استعفا دے دیا اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی ان کا استعفا منظور کرلیا - عراق کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کے بعد صدر کو پندرہ روز کے اندر اندر نئے وزیراعظم کا نام پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوتا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcefe8eejh8ewi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ