QR codeQR code

وینزوئیلا کے پٹرولیم مصنوعات بردار بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد

امریکہ نے وینزوئیلا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک پرنئی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

4 Dec 2019 گھنٹہ 20:39

امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے وینزوئیلا کے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات و برآمدات والے چھ مال بردار بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔


امریکہ نے وینزوئیلا کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک پرنئی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے وینزوئیلا کے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات و برآمدات والے چھ مال بردار بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کارگو جہازوں کا استعمال وینزویلا کی پٹرولیم مصنوعات کیوبا کو برآمد کرنے میں کیا جا رہا تھا۔
بیان کے مطابق وزارت خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول آفس نے چھ کارگو بحری جہازوں انکارو، لوئیسا کیسیریس ڈی ارسمنڈی، مینوئیلا سائنز، پیرامیکونی، تیرےپیما اور یارے نامی مال بردار جہازوں پر پابندی لگادی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ نے وینزوئیلا کے بجلی کے وزیر لوئس موتا ڈومنگوئیز اور ملک کے نائب وزیر خزانہ یوسٹکیو جوس لگو گومیزا کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں جس پر وینزوئیلا کی حکومت نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیوں کا تازہ ترین دور امریکہ کا غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک پر اپنی سیاسی بالادستی حاصل کرنے کا حربہ ہے۔
واضح رہے کہ وینزوئیلا میں امریکی مداخلت کے خلاف اس ملک کے عوام نے مظاہرے کئے اور اپنے صدر مادورو کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 444259

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444259/وینزوئیلا-کے-پٹرولیم-مصنوعات-بردار-بحری-جہازوں-پر-نئی-پابندیاں-عائد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com