تاریخ شائع کریں2019 4 December گھنٹہ 20:35
خبر کا کوڈ : 444258

امریکا کا مزید مذاکرات کا مطالبہ ایک احمقانہ عمل ہے

شمالی کوریا نے امریکا کوجارحانہ پالیسیاں تبدیل کرنے کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب امریکا پر منحصر ہے کہ وہ کونسا کرسمس گفٹ منتخ
شمالی کوریا نے امریکا کوجارحانہ پالیسیاں تبدیل کرنے کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب امریکا پر منحصر ہے کہ وہ کونسا کرسمس گفٹ منتخب کرتا ہے۔
امریکا کا مزید مذاکرات کا مطالبہ ایک احمقانہ عمل ہے
شمالی کوریا نے امریکا کوجارحانہ پالیسیاں تبدیل کرنے کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب امریکا پر منحصر ہے کہ وہ کونسا کرسمس گفٹ منتخب کرتا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے اٹھائے ہوئے اہم اقدامات پر قائم رہنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اب جو کرنا ہے اس کا انحصار امریکا پر ہے، امریکا کا مزید مذاکرات کا مطالبہ ایک احمقانہ چال ہے۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکا مذاکرات کو اپنے آئندہ انتخابات اور سیاسی صورتحال میں اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور شمالی کوریاکےدرمیان 3 مرتبہ ڈی نیوکلیئرائزیشن مذاکرات ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی رویے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے اختلافات کم نہیں ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcgnt9t7ak9tx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ