تاریخ شائع کریں2019 3 December گھنٹہ 19:41
خبر کا کوڈ : 444138

افغانستان ،الیکشن میں 3 لاکھ جعلی ووٹ کینسل کیے جانے کا مطالبہ

افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے انتخابی نتائج میں دھاندھلی کا الزام لگاتے ہوئے صوبہ سرپل میں احتجا
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے انتخابی نتائج میں دھاندھلی کا الزام لگاتے ہوئے صوبہ سرپل میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
افغانستان ،الیکشن میں 3 لاکھ جعلی ووٹ کینسل کیے جانے کا مطالبہ
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے انتخابی نتائج میں دھاندھلی کا الزام لگاتے ہوئے صوبہ سرپل میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے افغانستان کے الیکشن کمیشن پر دھوکا دھی کا الزام لگایا اور تین لاکھ جعلی ووٹوں کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا۔
عبداللہ عبداللہ کے حامی مظاہرین نے دھاندلی مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔
اس سے قبل افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی حمایت میں صوبہ فاریاب، بغلان اور تخار میں ریلیاں نکالی گئی تھیں اور مظاہرے کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو پروان اور پنجشیر صوبوں کے عوام بھی عبداللہ عبداللہ کی حمایت میں مظاہرے کریں گے۔
افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اس سے قبل عبداللہ عبداللہ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی گروہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور الیکشن کمیشن قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔ افغانستان میں صدارتی انتخابت اٹھائیس ستمبر کو منعقد ہوئے تھے اور انتخابات کے ابتدائی نتائج اب تک تین بار ملتوی ہوچکے ہیں
https://taghribnews.com/vdcdso0ojyt0of6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ