تاریخ شائع کریں۱۲ آذر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۳۰
خبر کا کوڈ : 444135

نیب نے شہباز شریف اور ان کے خانوادے کی جائیداد منجمد کردی

پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جار
پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
نیب نے شہباز شریف اور ان کے خانوادے کی جائیداد منجمد کردی
پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ اور سلمان کے نام پر، لاھور، چنیوٹ، ہری پوری اور ابیٹ آباد میں موجود جائیدائیں منجمد کردی جائیں۔ اس حکم کے بعد کوئی بھی محکمہ یا ادارہ مذکورہ افراد کے نام پر موجود جائیدادیں فروخت یا کسی دوسرے کے شخص کے نام پر منتقل نہیں کرسکے گا۔ یہ احکامات پندرہ روز تک نافذ رہیں گے اور اس دوران قومی احستاب بیورو، عدالت سے اس کی تصدیق کروائے گا۔نیب کے مطابق دستیاب شواہد مسلم لیگ نون کے مذکورہ تینوں رہنماؤں، شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کے کرپشن اور کرپیش پریکٹس میں ملوث ہونے کا یقین حاصل کرنے کے لیے معقول ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ نو کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی جائیدادوں کے انجماد کو زیادتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی اور ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھانا چاہتی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس