QR codeQR code

سعودی عرب صہیونی حکومت کے سب بڑے حامی ہے

اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے اور اس نے امریکہ کے ذریعہ عرب اقوام پر ایسے حکام مسلط کروائے ہی

3 Dec 2019 گھنٹہ 16:13

اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے اور اس نے امریکہ کے ذریعہ عرب اقوام پر ایسے حکام مسلط کروائے ہیں


اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے اور اس نے امریکہ کے ذریعہ عرب اقوام پر ایسے حکام مسلط کروائے ہیں جو مسئلہ فلسطین میں امریکہ اور اسرائیل کے نہ صرف پیروکار ہیں بلکہ وہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو بھی تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی عرب ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے اور اس نے امریکہ کے ذریعہ عرب اقوام پر ایسے حکام مسلط کروائے ہیں جو مسئلہ فلسطین میں امریکہ اور اسرائیل کے نہ صرف پیروکار ہیں بلکہ وہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو بھی تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے سن 2002 میں اسرائیل اور اعراب تنازعہ ختم کرنے کے لئے عربی امن منصوبہ پیش کیا تھا جس کے مطابق اسرائیل کو 1968 جنگ میں غصب شدہ علاقوں سے عقب نشینی کرنی تھی اور مشرقی بیت المقدس کو اس منصوبے کے مطابق فلسطین کا دارالحکومت قراردیا گیا تھا ۔ سعودی عرب کے اس منصوبے کے تحت عرب ممالک کو  اسرائیل کے ساتھ  سیاسی اور سفارتی تعلقات قائم کرنے تھے سعودی منصوبے میں فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے کا سلب کیا گیا تھا ۔ ادھر اسرائیل کی توجہ  مسئلہ فلسطین کے حل پر مرکوز نہیں بلکہ اس کی توجہ عرب ممالک کے ساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات استوار کرنے پر مرکوز ہے۔اسرائیل کے ایک سابق وزیر ایوب قرا نے کہا ہے کہ تمام اسرائیلی آئندہ برس سے خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات برقرار کرنے میں آزاد ہیں اور وہ خلیج فارس کے عرب ممالک میں رفت و آمد کے بھی مجاز ہیں ۔ اسرائیل نے بحرین کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کا آغاز کردیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق عرب حکام کی توجہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر مرکوز ہے جبکہ عرب حکام کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ آشکارا خیانت کو عرب اقوام اور عوام حیرت اور تعجب کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔


خبر کا کوڈ: 444124

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444124/سعودی-عرب-صہیونی-حکومت-کے-سب-بڑے-حامی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com