QR codeQR code

کربلا شہر کی سیکیورٹی میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کے لیے آمادہ

کربلا‏ئے معلی میں عوامی کمیٹیاں قائم کردگئی ہیں جو شہر میں امن و امان کے قیام اور مظاہرین کی حفاظت کے لیے سیکورٹی فورس کے ساتھ تعاون کریں گی۔

3 Dec 2019 گھنٹہ 15:12

 سومریہ نیوز کے مطابق عوامی کمیٹیاں شہر میں و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مظاہروں کی آڑ میں نجی اور سرکاری املاک کو جلائے جانے کی روک تھام بھی کریں گی۔
عوامی کیمٹیاں ایسے افراد پر نظر رکھیں گی جو خطرناک مواد یا چھری چاقو لیکر مظاہریں کی صفوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے تاکہ مظاہروں کو پر امن باقی رکھا جاسکے۔
 کربلا میں عوامی کمیٹیوں کا قیام ایسے وقت عمل میں آیا ہے جب نجف اور ذیقار جیسے شہروں میں پچھلے دنوں کے  مظاہروں کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ادھر صوبہ نجف اور ذیقار کے قبائل نے بھی شہر میں امن و امام کی بحالی کے لیے سیکورٹی فورس کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان کیا ہے۔

خبر کا کوڈ: 444119

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444119/کربلا-شہر-کی-سیکیورٹی-میں-عوام-بڑی-تعداد-شرکت-کے-لیے-آمادہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com