تاریخ شائع کریں۱۲ آذر ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۵۱
خبر کا کوڈ : 444114

مواخذہ کرنے والی کمیٹی پراعتماد نہیں ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلاء نے کل بدھ کے روز ایوان نمائندگان میں ہونے والی مواخذے کی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشیر پیٹ چیپولون نے ہاؤس آف جوڈیشیئری کمیٹی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ مواخذہ کرنے والی کمیٹی پراعتماد نہ ہونے اور انصاف کی توقع نہ ہونے کے باعث نہ تو صدر ٹرمپ اور نہ ہی ان کے وکلاء سماعت میں شریک ہوں گے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت کیلیے وائٹ ہاؤس کو سماعت کی تیاری کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا، گواہوں سے متعلق بھی درکار معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ جمعے تک سماعت کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کل بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے درمیان ہونے والی گفتگو پر کارروائی ہوگی، صدر ٹرمپ پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے الزام عائد کیا تھا کہ اس گفتگو میں صدر ٹرمپ نے صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلیے دباؤ ڈالا تھا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس