تاریخ شائع کریں2019 3 December گھنٹہ 14:49
خبر کا کوڈ : 444110

بھارت سے مھاجرین کو نکال دیا جائے گا

ہندوستان کے وزیرداخلہ نے غیرقانونی مہاجرین کو ملک سے باہر نکالے جانے کی خبر دی ہے۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو ریاست جھارکھنڈ میں کہا کہ دوہزار چوبیس تک تمام غیرقانونی مہاجرین کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا
بھارت سے مھاجرین کو نکال دیا جائے گا
ہندوستان کے وزیرداخلہ نے غیرقانونی مہاجرین کو ملک سے باہر نکالے جانے کی خبر دی ہے۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو ریاست جھارکھنڈ میں کہا کہ دوہزار چوبیس تک تمام غیرقانونی مہاجرین کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ این آر سی نافذ ہونے کے بعد ہندوستان میں موجود تمام غیرقانونی مہاجرین کی شناخت ہوجائے گی۔
یہ پہلی بار ہے جب ہندوستانی وزیرداخلہ نے غیرقانونی مہاجرین خاص طور سے بنگلادیشی مہاجرین کو باہر نکالنے کے سلسلے میں ایک وقت معین کردیا ہے۔
اس سے پہلے حکومت ہندوستان ریاست آسام میں این آر سی پر عمل درآمد کرچکی ہے۔
آسام میں تقریبا بیس لاکھ افراد جس میں زیادہ تر مسلمان ہیں اپنا ہندوستانی شہری ہونا ثابت نہیں کر سکے ہیں اور انھیں ہندوستان سے باہر نکال دیئے جانے کا خطرہ درپیش ہے۔
ہندوستان کی اپوزیشن جماعتیں این آر سی کے نفاذ کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں کا خیال ہے کہ حکومت این آر سی نافذ کر کے درحقیقت مسلمان مہاجرین کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfo0ozyt0of6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ