QR codeQR code

ایرانی مسلح افواج ولی امر مسلمین کے فرمان پر لبیک کہنے کے لئے آمادہ ہیں

ایرانی فوج دشمن کے گوناگوں فتنوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے

2 Dec 2019 گھنٹہ 20:43

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا


ایرانی فوج دشمن کے گوناگوں فتنوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف دشمنوں کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مسلح افواج میں دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور طاقت و صلاحیت موجود ہے، دشمن کے فتنوں کے مختلف پہلوؤں کا بڑے غور و خوض سے جائزہ لیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں فوج کو تربیت بھی دی جاچکی ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی طے اوردشمنوں کے فتنوں کو ناکام بنانے کی راہیں بھی مشخص کی گئی ہیں اور ایرانی مسلح افواج ولی امر مسلمین کے فرمان پر لبیک کہنے کے لئے آمادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 444015

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/444015/ایرانی-مسلح-افواج-ولی-امر-مسلمین-کے-فرمان-پر-لبیک-کہنے-لئے-آمادہ-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com