تاریخ شائع کریں2019 2 December گھنٹہ 20:26
خبر کا کوڈ : 444010

4 دسمبر کو ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی پہلی سماعت کا اعلان

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی کے ری پبلکن رکن نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ وہ مواخذے کی سماعت کے لیے اپنے وکلا کو ایوان میں بھیجیں

کیلی فورنیا سے ایوان نمائندگان کے رکن ٹام مک کلنٹناک  کا کہنا تھا کہ مواخذے کی سماعت کے دوران اپنے وکلا کو ایوان میں بھیجنا خود ٹرمپ کے حق میں بہتر ہوگا۔ اس سے قبل وائٹ ہاوس کی جانب سے ایوان نمائندگا کی جوڈیشل کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مواخذے سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی جودیشل کمیٹی نے ایک خط کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے مواخذے کے لیے جاری سماعت میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ایوان نمائندگان کی جوڈیشل کمیٹی چار دسمبر کو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی پہلی سماعت کرنے والی ہے۔ صدر ٹرمپ کو ان دنوں یوکرین گیٹ اسکینڈل کا سامنا ہے۔ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روک لی تھی تاکہ وہ یوکرین کے نو منتخب صدر کو اس بات پر مجبور کر سکیں کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کروائیں۔
https://taghribnews.com/vdccs0q0x2bq0x8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ