تاریخ شائع کریں2019 2 December گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 443996

ایران کے ایٹمی معاہدے کا باقی رہنا انتہائی ضروری ہے

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کو ہر حال میں باقی رکھنا ہوگا
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کو ہر حال میں باقی رکھنا ہوگا
ایران کے ایٹمی معاہدے کا باقی رہنا انتہائی ضروری ہے
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کو ہر حال میں باقی رکھنا ہوگا اور اس کے لئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ جوزف بورل نے گزشتہ روز ہسپانوی اخبار ایل پیس( El País) کوانٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کو ہر حال میں باقی رکھنا ہوگا اور اس کے لئے تمام فریقین اپنا کردار ادا کریں.
انہوں نے جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فریقین سے کہا کہ اس سلسلے میں بھرپور اقدام کریں.
جوزف بورل نے کہا کہ ہم عالمی جوہری ڈیل کے تحفظ کے لیے سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کو اسپین کے سابق وزیر خارجہ جوزف بورل کی یورپی یونین کے خارجہ امور کے انچارج کے عہدے پر تقرری کی توثیق کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdceox8epjh8eoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ