QR codeQR code

پاکستان اور سری لنکا کے روابط ہمیشہ اچھے اور دوستانہ رہے ہیں

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کولمبو میں سری لنکا کےنو منتخب صدر سے ملاقات کی ہے۔

2 Dec 2019 گھنٹہ 15:22

کولمبو سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ اور سری لنکا کے نو منتخب صدر نے باہمی روابط کے ساتھ ہی مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے سری لنکن ہم منصب کے ساتھ بھی مذاکرات انجام دیئے۔ انھوں نے اس ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں، ملاقات کو بہت مفید اور کامیاب قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ انہیں یہ فخر حاصل ہے کہ سری لنکا میں نئی قیادت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کولمبو کا دورہ کرنے والے وہ پہلے وزیر خارجہ ہیں۔
انھوں نے کہ پاکستان اور سری لنکا کے روابط ہمیشہ اچھے اور دوستانہ رہے ہیں اور اس دورے میں انہوں نے سری لنکا کے رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی روابط میں مزید فروغ اور استحکام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے سری لنکا کے نو منتخب صدر کو اپنے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پیش کئے اور پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔  
قابل ذکر ہے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیر کو دو روزہ سرکاری دوے پر کولمبو پہنچے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 443989

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443989/پاکستان-اور-سری-لنکا-کے-روابط-ہمیشہ-اچھے-دوستانہ-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com