QR codeQR code

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں بارش نے تباہی مچادی

ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے

2 Dec 2019 گھنٹہ 15:05

ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں بارش اور اس سے جڑے واقعات میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دس خواتین بھی شامل ہیں


ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں بارش اور اس سے جڑے واقعات میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دس خواتین بھی شامل ہیں
ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے امکانی سیلاب کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے تمام اسکولوں اورکالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مدراس اور یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔  ریاست کے نشیبی علاقوں سے لگ بھگ 800 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
 بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ہونے کی وجہ سےماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کیپ کومورین اور لکشدیپ خطے میں سمندر میں نہ جائیں۔


خبر کا کوڈ: 443985

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443985/بھارتی-ریاست-تمل-ناڈو-میں-بارش-نے-تباہی-مچادی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com