تاریخ شائع کریں2019 1 December گھنٹہ 19:22
خبر کا کوڈ : 443908

لندن برج پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق داعش سے تھا

جمعہ کو عثمان خان نامی ایک اٹھائیس سالہ جوان نے چاقو سے لندن برج پر عوام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
جمعہ کو عثمان خان نامی ایک اٹھائیس سالہ جوان نے چاقو سے لندن برج پر عوام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
لندن برج پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق داعش سے تھا
داعش نے برطانیہ کے لندن برج پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے.
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عثمان خان نامی ایک اٹھائیس سالہ جوان نے چاقو سے لندن برج پر عوام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ لندن پولیس نے حملہ آور کو جو ایک نقلی خود کش جیکیٹ پہنے ہوئے تھا ، گولی مار کر ہلاک کردیا۔
برطانیہ میں گذشتہ برسوں میں کئی دہشتگردانہ حملے ہوئے ہیں ان حملوں میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔
برطانیہ میں دوہزار چودہ سے دہشتگردانہ حملوں کے سلسلے میں انتباہات اور دہشتگردانہ حملوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔
برطانیہ سمیت یورپی ممالک نے مشرق وسطی خاص طور سے شام میں موجود دہشتگردوں کو مدد پہنچانے کے لئے اب تک کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے اور اب یورپ کو داعش دہشتگردوں کی وطن واپسی اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvxnk623nkwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ