تاریخ شائع کریں2019 1 December گھنٹہ 18:55
خبر کا کوڈ : 443901

افغانستان میں داعش کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائی

افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے مارجہ میں سڑک کنارے نصب بم عین اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے افغان بارڈر فورس کی گاڑی گزر رہی تھ
افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے مارجہ میں سڑک کنارے نصب بم عین اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے افغان بارڈر فورس کی گاڑی گزر رہی تھی
افغانستان میں داعش کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائی
افغانستان میں داعش کے 31 دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے مارجہ میں سڑک کنارے نصب بم عین اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے افغان بارڈر فورس کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے میڈیا کو بتایا کہ بم دھماکے میں افغان بارڈر فورس کے کمانڈر بریگیڈیر ظاہر گل ہلاک ہوگئے جب کہ ایک صحافی سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ افغان بارڈر فورس کی یہ ٹیم مارجہ میں سرچ آپریشن کرنے جارہی تھی۔ مارجہ سے طالبان کا قبضہ واگزار کرانے کیلیے جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں دہشتگرد داعش کے 31 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اور ہلکے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcaweny649nyo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ