تاریخ شائع کریں2019 1 December گھنٹہ 18:04
خبر کا کوڈ : 443894

پاکستان کی معشیت مضبوط ہوئی ہے

عمران خان نے کہا کہ اسموگ کا بچوں پر انتہائی برا اثر پڑرہا ہے، جس سے پھیپھڑوں کی نشو نما رک رہی ہے۔
پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بہت مشکل سے معاشی بحران سے نکلا ہے، آج ہمارا روپیہ ٹھیک ہوگیا ہے، اب گھر بنانے کی اسکیم کی طرف جارہے ہیں
پاکستان کی معشیت مضبوط ہوئی ہے
عمران خان نے کہا کہ اسموگ کا بچوں پر انتہائی برا اثر پڑرہا ہے، جس سے پھیپھڑوں کی نشو نما رک رہی ہے۔
لاھور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کےوزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بہت مشکل سے معاشی بحران سے نکلا ہے، آج ہمارا روپیہ ٹھیک ہوگیا ہے، اب گھر بنانے کی اسکیم کی طرف جارہے ہیں، ورلڈ بینک کے صدر نے تعریف کی ہے، کوئی تو وجہ ہوگی؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسموگ کا بچوں پر انتہائی برا اثر پڑرہا ہے، جس سے پھیپھڑوں کی نشو نما رک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ آگے چل کر کراچی اور پشاور کے لیے بھی مسئلہ بنے گا، گزشتہ 10برس میں 70 فیصد درخت کم ہوئے، پی ایم ٹو نامی گیس درخت کے پتوں پر بیٹھ جاتی ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کے لیے صاف پٹرول یورو 4 درآمد کرنے، ملکی آئل ریفائنریز کے تیل کے معیار کو بہتر بنانے، شہر میں چلنے والی بسوں کو ہائیبرڈ یا الیکٹرک پر لانے اور چاول کے بھوسے کو کھیتوں سے اٹھانے کے فیصلے کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تیل ایک ڈیڑھ روپے مہنگا لے لیں گے، آلودگی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، لاہور میں 60 ہزار کینال زمین پر جنگلات اگائے جائیں گے، یہ کام 20 سال پہلے کرنا چاہیے تھا، اب نتیجہ آنے میں کچھ وقت لگے گا۔
https://taghribnews.com/vdcb9fbaarhbawp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ