تاریخ شائع کریں2019 29 November گھنٹہ 19:46
خبر کا کوڈ : 443689

روس کی جانب سے بین البراعظمی میزائل کا میاب تجربہ کردیا

روس نے اس سے پہلے تیس اکتوبر کو ایٹمی آبدوز کے ذریعے بولاوا نامی بیلسٹک میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا
روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ بین البراعظمی میزائل نے قزاقستان میں اپنے فرضی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔روس نے اس سے پہلے تیس اکتوبر کو ایٹمی آبدوز کے ذریعے بولاوا نامی بیلسٹک میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔
روس کی جانب سے بین البراعظمی میزائل کا میاب تجربہ کردیا
روس نے بین البراعظمی میزائل توپول کا میاب تجربہ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ بین البراعظمی میزائل نے قزاقستان میں اپنے فرضی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
روس نے اس سے پہلے تیس اکتوبر کو ایٹمی آبدوز کے ذریعے بولاوا نامی بیلسٹک میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔
روس میزائلوں کے  یہ تجربات ایسے وقت میں کر رہا ہے جب امریکہ نے رواں سال اگست کے مہینے میں روس کے ساتھ ہونے والے  آئی این ایف معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے بعد جدید ترین کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
 دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ روس کے میزائل تجربات امریکہ اور نیٹو کے لیے  براہ راست پیغام کے حامل ہیں کہ  ماسکو واشنگٹن کے میزائل تجربات پر خاموش نہیں رہے گا بلکہ اس کا ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔  
https://taghribnews.com/vdcdjs0onyt0o96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ