تاریخ شائع کریں2019 29 November گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 443687

سامراج نے ایک مرتبہ پھر ایران میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے حالیہ ہنگاموں کے پیچھے عالمی سامراج کا ہاتھ ملوث تھا۔
مصلی امام خمینی میں تہران کی مرکزی نمازجمہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جحت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری کا کہنا تھا کہ عالمی سامراج دوسال سے ایران میں ہنگاموں اور بلووں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج نے ایران کی قیادت میں مزاحمتی بلاک سے متعدد بار شکست کھانے کے بعد عوامی احتجاج کی موجوں پر سوار ہوکے ایران میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں بلوائیوں اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے امریکہ کی سیاسی اور سفارتی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے شرپسندوں سے اپنا راستہ الگ کرکے دشمن کے گھناؤنے منصوبے کو ناکام بنادیا۔
قابل ذکر ہے کہ پندرہ نومبر کو ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اصلاحات ک اعلان کے بعد بعض شہروں میں محدود پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے جو زیادہ تر پرامن رہے تاہم چند ایک مقامات پر تربیت یافتہ شرپسندوں نے سرکاری اور نجی املاک پر حملے کیے  اور متعدد بینکوں اور دکانوں نیز ایمبولینسوں اور فائر انجنوں کو نذر آتش کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbwfbazrhba0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ