تاریخ شائع کریں2019 28 November گھنٹہ 23:09
خبر کا کوڈ : 443650

فلسطینیوں کے مزید مکانات منہدم کر دیے گئے

صیہونی فوجیوں نے شمال مغربی الخلیل میں فلسطینیوں کے چار مکانات منہدم کردیئے ہیں۔
 صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جن تین  فلسطینیوں کے مکانات منہدم کیے گئے ہیں وہ گزشتہ ماہ اگست میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
فلسطینیوں کے مزید مکانات منہدم کر دیے گئے
صیہونی فوجیوں نے شمال مغربی الخلیل میں فلسطینیوں کے چار مکانات منہدم کردیئے ہیں۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل کا محاصرہ کرلیا ہے اور علاقے میں رفت و آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔
 صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ جن تین  فلسطینیوں کے مکانات منہدم کیے گئے ہیں وہ گزشتہ ماہ اگست میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
اس دوران الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔
 صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اشک آور گیس اور صوتی بموں کا آزادانہ استعمال کیا  جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی فوجی بلڈوزر نے بطا کے علاقے میں  فلسطینی شہری کی کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد نصر نامی فلسطینی شہید اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
https://taghribnews.com/vdcbsfbagrhba0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ