تاریخ شائع کریں2019 28 November گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 443625

اسرائیل میں نئی آبادیوں کا قیام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے

انتونیو گوٹریس نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے پیش نظراپنے پیغام میں کہا
مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستی کی تعمیراتی سرگرمیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل میں نئی آبادیوں کا قیام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستی کی تعمیراتی سرگرمیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انتونیو گوٹریس نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے پیش نظراپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کے سامنے اسرائیل - فلسطین تنازع کو حل کرنا اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں اس سلسلے میں کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی اور واقعتاً حالات اور خراب ہوتے چلے گئےَ۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ غیر قانونی بستیوں کی تعمیر، فلسطینی مکانوں کی تباہی اور غزہ میں بڑھتے تنازعات کو روکنا ہوگا۔ یہ تمام کام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ایک فلسطینی ملک کی قبولیت کو کمزور کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کی نمائندہ ماریا لوئزا ربیریو ویوٹی نے اس بین الاقوامی دن کے پیش نظر فلسطینی لوگوں کے حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں گوٹریس کا یہ پیغام پڑھا۔
https://taghribnews.com/vdcdxs0okyt0o96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ