تاریخ شائع کریں2019 28 November گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 443623

امریکہ کی47 فیصد آبادی ٹرمپ کا مواخذہ چاہتی ہے

امریکی رائے عامہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
مواخذے کی کارروائی شروع  ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والوں کی تعداد تین فیصد پوائنٹس پر تھا جو اب بڑھ کر سات فیصد پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے جو کہ امریکی بالغ آبادی کا 47 فیصد ہے۔
امریکہ کی47 فیصد  آبادی ٹرمپ کا مواخذہ چاہتی ہے
امریکی رائے عامہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
رائٹرز کے حالیہ سروے کے مطابق 47 فیصد بالغ امریکی شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پچھلے کئی ہفتوں میں کئے گئے سروے کے مطابق امریکیوں کی ایک بڑی تعداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ چاہتا ہے اور ان کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔
مواخذے کی کارروائی شروع  ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کرنے والوں کی تعداد تین فیصد پوائنٹس پر تھا جو اب بڑھ کر سات فیصد پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے جو کہ امریکی بالغ آبادی کا 47 فیصد ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے براہ راست سماعتیں مکمل کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرالزام ہے کہ 25 جولائی کو انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی پر دباو ڈالا کہ وہ 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن، ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن اور یوکرین کی ایک گیس کمپنی کےخلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرائیں۔
https://taghribnews.com/vdcb5fbafrhba0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ