تاریخ شائع کریں2019 28 November گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 443621

امریکی شہر لاس ویگاس میں تربیتی طیارہ گر تباہ ہوگیا

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا زمین بوس گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس ویلی میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ ایس آر-22 پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
طیارے میں پائلٹ کے ہمراہ دو مسافر بھی تھے، حادثے میں تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور طیارے کی ملکیت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کام روک دیا گیا ہے۔
طیارے نے ریاست نیواڈا میں واقع امریکی فضائیہ کے بیس سے پرواز بھری تھی تاہم امریکی فضائیہ نے واضح کیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ملٹری نہیں نجی ہے اور طیارے میں سوار تمام افراد بھی سویلین تھے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں طیارہ گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8texvuqexmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ