تاریخ شائع کریں2019 28 November گھنٹہ 14:25
خبر کا کوڈ : 443613

افغانستان عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں تقریبا 30 جنگجو ہلاک و زخمی

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 17 طالبان جنگجو مارے گئے جب کہ 7 زخمی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں 17 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ اور گولا بارود بھی ملا ہے۔

فوجی آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے ضلع مارجہ میں افغان فوج کی کارروائی اور جنگجوؤں کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ملٹری آپریشن چیف جنرل حُکم خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس ضلع میں طالبان گزشتہ 4 برس سے قابض تھے تاہم اب یہ علاقہ واگزار کرالیا گیا ہے۔ افغان فوج کی اس ضلع سے پیوستہ طالبان کے دیگر ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6enye49nyi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ