QR codeQR code

امریکہ میں اسکول کار پارکینگ میں فائرنگ واقعہ

امریکہ میں ایک اسکول کی کار پارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی

28 Nov 2019 گھنٹہ 14:17

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک اسکول کی کار پارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ میں سارہ اینڈرسن ایلیمینٹری اسکول کی کار پارکنگ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ انتظامیہ نے والدین کو کال کر کے پولیس کی نگرانی میں بچوں کو گھر بھیج دیا۔
پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا جس پر اُس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، فائرنگ کے وقت پارکنگ میں موجود ایک گاڑی میں اسکول کے دو بچے بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔ امریکہ میں 3 روز میں اسکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں رواں برس اسکول پر فائرنگ کے 45 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

خبر کا کوڈ: 443612

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/443612/امریکہ-میں-اسکول-کار-پارکینگ-فائرنگ-واقعہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com